رمضان کی آمد، اشیا خورد و نوش کے طلب و رسد میں مصنوعی قلت پیدا کر دی گئی ، منان مقصود

May 09, 2018

لاہور ( سپیشل رپورٹر) متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ رمضان المبارک کے قریب آتے ہی مہنگائی کا طوفان امڈ آیا ہے۔ناجائز منافع خور،گرانفروش اور ذخیرہ اندوزعوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے لیے کمر کس چکے ہیں۔ایک طرف حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں غیر سنجیدگی کامظاہرہ کررہی ہے تودوسری جانب رہی سہی کسر کمیشن مافیانے پوری کردی ہے۔مہنگائی پر قابو پانے کے لیے قائم کی جانے والی پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی عملاً غیر فعال ہوچکی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں مختلف عوامی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اشیا خوردونوش کی طلب ورسد میں مصنوعی قلت پیداکردی گئی ہے ۔یوں محسوس ہوتاہے کہ جیسے پوراسسٹم ہی کرپٹ ہوچکا ہے۔جس کاجہاں بس چلتا ہے وہ عوام کو لوٹنے سے اجتناب نہیں کرتا۔

مزیدخبریں