دائرہ دین پناہ (نامہ نگار) گھرکے دروازہ پر ٹھہرنے سے روکنے پر ریٹائرڈ فوجی نے چاقو سے وار کر کے 22سالہ قاری کو قتل کردیا۔ تفصیل کے مطابق وارڈ نمبر3 محلہ عیدگاہ دائرہ دین پناہ کے رہائشی کاشتکار محمد اسماعیل پوڑا کا شادی شدہ بیٹا قاری جمیل احمد نے قریبی ہمسایہ خلیل اللہ کو گھرکے دروازہ کے سامنے کھڑا ہونے سے روکا، جس پر ریٹائرڈ فوجی نے مشتعل ہوکرحملہ کر دیا اور چاقو سے پے درپے وارکرکے زخمی کردیا جو ہسپتال میں جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔