مانا کوا(سی پی پی) نکاراگوا کی پارلیمان نے پولیس کے ہاتھوں 45مظاہرین کی ہلاکت کے واقعات کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کردیا۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق پارلیمان کے قائم کردہ کمشن کے ارکان کی تعداد 5 ہے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق حکمران جماعت سے ہے۔ کمشن پارلیمان سے باہر کام کرے گا اور حقائق تک پہنچنے کیلئے کسی بھی شہری سے پوچھ گچھ کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔ کمشن تین ماہ میں اپنی رپورٹ پارلیمان میں پیش کرے گا۔ واضح رہے کہ یہ ہلاکتیں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران پولیس کے ہاتھوں ہوئی تھیں۔