پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیلیسیمیا اور ہلال احمر کے دن منائے گئے

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیلیسیمیا کا عالمی دن منگل کو بھر پور طریقے سے منایا گیا۔ اس موقع پر خصوصی سیمینارز ، ورکشاپس، کانفرنسز، مذاکروں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیاگیا جبکہ اس موقع پر تھیلیسیمیا کے مرض کے بارے میں آگاہی و شعور پیداکرنے کی غرض سے مختلف بڑے شہروں میں خصوصی واکس بھی منعقد کی گئیں جن میں تھیلیسیمیاکے مرض کی وجوہات ، ابتدائی علامات ، بروقت تشخیص ، علاج معالجہ ، حفاظتی و تدارکی اقدامات اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں لوگوں آگاہی دی گئی۔دریں اثناء ریڈکراس(ہلال احمر) کا عالمی دن بھی بھر پور طریقے سے منایا گیا۔ اس موقع پر ہلال احمر اور دیگر سرکاری و غیر سرکاری اداروں، انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والی این جی اوز و طبی تنظیموں کے اشتراک سے خصوصی واکس، سیمینارز، کانفرنسز، ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا جس میں زمانہ امن،حالت جنگ، قدرتی آفات، ناگہانی سانحات اور بڑے حادثات کی صورت میں ہلال احمر کے کردار، اس کی ضرورت، اہمیت ، افادیت، اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...