کیرولین وزنیاکی اور ماریا شراپوا نے میڈرڈ اوپن کا دوسرا مرحلہ عبور کر لیا

میڈرڈاے پی پی) کیرولین وزنیاکی، ماریا شراپووا اور کیرولینا پلسکووا نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی۔ دوسرے رائونڈ میں سیکنڈ سیڈ ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی نے آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی کو 6-2 ، 4-6 اور 6-4 سے ہرایا۔ سابق عالمی نمبر ایک روس کی ماریا شراپووا نے رومانیہ کی ارینا کمیلا بیگو کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور تیسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ ان کی جیت کا سکور 7-5 اور 6-1 رہا۔ ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکوا نے بیلاروس کی وکٹوریا آزارینکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-2 ، 1-6 اور 7-5 سے شکست دی۔

ای پیپر دی نیشن