خانیوال (خبرنگار)مسلم لیگ(ن) کے رہنمامیونسپل کمیٹی خانیوا ل کے وائس چیئرمین راناعبدالرحمن خاںنے کہاکہ گیارہ مئی کو ملتان کاجلسہ اورمیاں نوا ز شریف کا استقبال نئی تاریخ رقم کرے گا میاںنوازشریف قوم کے دلوں پرراج کررہاہے گالی کوگولی میںبدلنے والے ووٹ کی طاقت کو ختم نہیں کر سکے۔ وہ گزشتہ روز کونسلر ز اورمعززین علاقہ اور کارکنوں کے وفودسے بات چیت کررہے تھے۔انہوںنے کہاکہ جتنے منصوبے گز شتہ پانچ سال میں مکمل ہوئے اس کی ماضی میںکوئی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کارکنو ں پرزوردیاکہ گیارہ مئی کی بھرپور تیاری کریں خانیوال سے ہزاروںکارکنوں اور عوام کا بڑاقافلہ حاجی عرفان احمد خان ڈاہا اور ممبر قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا کی قیادت میں ملتان جلسے میں شرکت کریگا۔