ڈیپارٹمنٹل ٹی 20خواتین چیمپئن شپ : پی سی بی الیون اور زرعی بنک فاتح

ملتان (سپورٹس ڈیسک) ڈیپارٹمنٹل ٹی 20 خواتین کرکٹ چیمپئن شپ میں پی سی بی الیون نے سٹیٹ بنک کو 9 وکٹوں سے اور زرعی بنک نے ایچ ای سی کو 60 رنز سے ہرا دیا۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پی سی بی الیون نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سٹیٹ بنک نے مقررہ 20 اووروں میں 5 وکٹوں پر 113 سکور کیا۔ ارم جاوید 52 گیندوں پر 9م چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 65 پر ناٹ آ¶ٹ رہیں۔ پی سی بی الیون کی صبا نادر 3‘ سنیعہ خان اور کائنات امتیاز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پی سی بی الیون نے 17 اووروں میں ہدف حاصل کر لیا۔ جویریہ ر¶ف 52 اور امائما 41 پر ناٹ آ¶ٹ رہیں۔ دوسرے میچ میں زرعی بنک نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں 4 وکٹوں پر 168 رنز بنائے۔ ندا ڈار 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 59 پر ناٹ آ¶ٹ رہیں۔ جویریہ خان 56 اور نین عابدی نے 24 رنز بنائے۔ جواب میں ایچ ای سی 8 وکٹوں پر 108 سکور کر پائی۔ ماہم ظہیر اور فضیلہ اخلاق 26‘ 26 پر ناٹ آ¶ٹ رہیں۔ زرعی بنک کی ماہم منظور اور بسمہ معروف نے 3,3 وکٹ لئے۔

ای پیپر دی نیشن