تین گھروں سے ساڑھے 11 لاکھ روپے، امریکی ڈالر، سعودی ریال، طلائی زیورات چوری کر لئے گئے

راولپنڈی ۔اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ پیرودھائی کومحمد عرفان نے بتایا کہ خیابان سرسید میں میرے گھر کی بیرونی کھڑکی توڑ کر 9 لاکھ85 ہزار روپے کی نقدی چوری کر لی گئی تھانہ نیو ٹائون کوشریف نے بتایا کہ مری روڈ پر میرے گھر سے نقدی ، امریکی ڈالر ، سعودی ریال ، چوری کرلئے گئے تھانہ ائرپورٹ کے علاقے ائرپورٹ سوسائٹی میں ایک گھر کے تالے توڑ کر ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی ، طلائی زیورات چوری کر لئے گئے تھانہ آ ر اے بازار کو محمد جاوید نے بتایا کہ فیصل کالونی میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں مجھے اور میری بیوی کو گن پوائنٹ پر روک لیا اور ہم سے15 ہزار روپے کی نقدی ، طلائی زیورات چھین لئے اور فرار ہوگئے تھانہ سٹی کو محمد افتخار نے بتایا کہ لیاقت روڈ پر میرا کیری ڈبہ نمبرLRX - 2415 چوری ہوگیا تھانہ نیو ٹائون کو عبدالرافع نے بتایا کہ کٹاریاں مارکیٹ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو میرے بھائی سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سبزی منڈی کو منصور بھٹی نے بتایا کہ سیکٹر آئی ٹین ٹو میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو مجھ سے نقدی اور موبائل فون چھین لئے گئے تھانہ شالیمار کو شمس الرحمٰن نے بتایا کہ ایف ٹین مرکز میں میرا موٹر سائیکل نمبرSTM - 5731 چوری ہوگیاتھانہ نون کو ندیم الطاف نے بتایا کہ سیکٹرG - 14/2 میں میرے پلاٹ سے سریا چوری ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن