امریکہ کا ایرانی جوہری معاہدے سے دستبرداری، مکمل طور پر ناکام ہو جائیگا :ترکی

ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی عالمی جوہری معاہدے سے دستبرداری کے بعد امریکا مکمل طور پر ناکام ہو جائیگا ۔ ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی عالمی جوہری معاہدے سے دستبرداری کے بعد امریکا مکمل طور پر ناکام ہو جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ امریکا ہر عالمی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ دوسری جانب عراق نے بھی اس امریکی فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن