مقبوضہ کشمیر: سرینگر‘ جموں شاہراہ پرٹول ٹیکس نافذ‘ لوگوں کا احتجاج‘ فوج کا بارہمولہ میں سرچ آپریشن

May 09, 2019

سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میںعوامی مجلس عمل کے تحت 16 مئی سے ہفتہ شہادت منایا جائے گا ۔ہفتہ شہادت کی تقریبات 16 مئی سے شروع ہوں گی۔ہفتہ شہادت کی تقریبات کا آغاز عوامی مجلس عمل کے مرکزی اور تمام ضلعی و تحصیل دفاتر پر قرآن خوانی اور دعائیہ مجالس کے اہتمام سے ہوگا ۔ہفتہ شہادت کے پروگرام کے حوالے سے مزار شہدا عید گاہ سرینگر میں شہید ملت میرواعظ مولوی محمد فاروق، 21 مئی کے شہدا حول، شہید حریت خواجہ عبدالغنی لون اور دیگر تمام شہدا کی اجتماعی طور پر فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے کشمیری حریت پسندوں کے خلاف 31 جعلی مقدمات قائم کر دیے ہیں۔این آئی اے نے جموں میں خصوصی پولیس ا سٹیشن بھی قائم کر دیا ہے ۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق این آئی اے کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کشمیر ی حریت پسندوں کے خلاف 31 مقدمات قائم ہیں ۔ یہ مقدمات غیر قانونی فنڈنگ اور بھارت کے خلاف جنگ کے الزام میں قائم کیے گئے ہیں۔ امام صاحب شوپیان میں گذشتہ سال بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہوئے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیع بٹ کی پہلی برسی کے موقع پراآن کے آبائی علاقہ ژھندنہ میںمکمل ہڑتال رہی ۔ بھارتی فورسز نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں ایک گائوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ فورسز نے گوہن نامی گائوں میں محاصرے کے بعدگھر گھر تلاشی کا آغاز کیا ۔ 3نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس گ کے چیرمین سید علی گیلانی نے آمدِ رمضان پر عالم اسلام کو عمومی اور مسلمانانِ جموں کشمیر کو خصوصی طور مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صیام کا یہ مقدس مہینہ جہاں عبادات اور تزکیہ نفس کی ایک اعلیٰ ترین مشق ہے وہیں یہ امت کو اپنے گردونواح میں مستحق افراد کی خبرگیری اور معاونت کی تلقین بھی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے اور زندگی کے ہر شعبے کے لیے اس میں راہنمائی موجود ہے۔ شمالی کشمیر میں ایک ہی گھر کے 7افراد کو قتل کرنے والے بھارت نواز بندوق بردار کو 23 سال بعد پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔ضلع رام بن میں تین الگ الگ سڑک حادثات میں ایک پولیس اہلکار سمیت چھ افراد ہلاک جبکہ ایک خاتون سمیت ایک درجن کے قریب مسافر زخمی ہوئے۔ لولاب وادی میں تیزرفتار گاڑی نے مژھل کے 50 سالہ شہری کو کچل کر ہلاک کردیا۔ بھارت نے کشمیری عوام سے انتقام لینے کے لیے جموںو کشمیر کے سابق تانا شاہی حکمران ہری سنگھ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سرینگر جموں شاہراہ پر چلنے والی گاڑیوں پر ظالمانہ ٹول ٹیکس نافذ کردیا ہے۔ کے پی آئی کے مطابق لوگوں نے صحافیوں کو بتایا کہ جنوبی کشمیر میں سنگم کے نزدیک سرینگر جموںشاہراہ پر ٹول پلازہ قائم کیا گیا ہے اور ہرگزرنے والی چھوٹی گاڑی سے85روپے وصول کئے جاتے ہیں۔مقامی لوگوں نے بھارتی حکمرانوں کے اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف شاہراہ پر احتجاجی مظاہرے کئے۔

مزیدخبریں