اضافی گیس بلوں کی واپسی کا معاملہ گول‘ صارفین قسطیں کرانے پر مجبور

اسلام آباد (صباح نیوز) سوئی ناردرن کے صارفین کو اضافی گیس بلوں کی واپسی کا معاملہ گول ہو گیا۔چار ماہ گزرنے باوجود گیس صارفین کی اکثریت کو اضافی رقم واپس منتقل نہ ہو سکی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئی ناردرن نے اضافی بلوں کے متاثرین کے گیس میٹر عدم ادائیگی پر اتارنا شروع کر دیئے۔ ریلیف کے منتظر صارفین گیس بلوں کی اقساط کرانے پر مجبور ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے سردیوں میں اضافی گیس بلوں کے معاملے پر نوٹس لیا تھا۔سوئی ناردرن کے 32 لاکھ سے زیادہ گیس صارفین کو اضافی بل آئے تھے۔ سابق وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے بھی حکومتی غلطی تسلیم کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...