کوئٹہ (بیور و رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان عابد جاوید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،گریڈ 20کے فرمان اللہ ڈائریکٹرجنرل نیب بلوچستان تعینات۔ تفصیلا ت کے مطابق گذشتہ روز چیئر مین نیب نے ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان عابد جاوید کو عہدے سے ہٹا دیا اور انکی خدمات سٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سپرد کردیں۔