جدہ (امیر محمد خان سے ) سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے چند ماہ قبل اپنی تعیناتی کے بعد پہلی دفعہ جدہ میں صحافیوں سے مختصر ملاقات کی اور پاکستان کمیونٹی خصوصاً پاکستانی سکولوں کے مسائل پرسوالات کے جوابات دیئے ،انہوں نے کہا اساتذہ اور والدین کی مسلسل شکایات کے بعد انہوں نے ایک کمیٹی قائم کردی ہے جو مسائل کی نشاندہی کریگی، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے کہا کے پاکستانی اشیاء خوردنی اور ٹیکسٹائل کی مصنوعات کیلئے سعودی عرب میں بڑی مارکیٹ ہے اور ہمارے برآمد کنندگان کو اس مارکیٹ سے فائدہ اٹھانا چاہئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان رائس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے وفد کا حالیہ دورہ اسی سلسلے کی کڑی تھی اور اس سے ہمارے رائس اکسپورٹر کی سعودی عرب میں رسائی بڑھی ہے۔
سعودی عرب:پاکستانی سفیرراجہ علی اعجاز کی تعیناتی کے بعد صحافیوں سے مختصر ملاقات،کمیونٹی کے مسائل پر سوالات،جوابات
May 09, 2019