اماراتی شہریوں کے لبنان جانے پر عائد سفری پابندی جلد ختم کرنیکااعلان ،سفیرحمد سعید

May 09, 2019

بیروت (اے پی پی) متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کے لبنان جانے پر عائد سفری پابندی بہت جلد ختم کرنے کااعلان کیا ہے۔بیروت میں متعیّن متحدہ عرب امارا ت کے سفیر حمد سعید الشمسی نے لبنانی وزیر خارجہ جبران باسیل سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا ہے کہ اماراتیوں پر لبنان کا سفر اختیار کرنے پر عائد پابندی جلد ختم کردی جائے گی۔سعودی عرب کے قریبی اتحادی ملک متحدہ عرب امارات نے فروری میں بھی اپنے شہریوں کے لبنان کے سفر پر جانے پر عائد انتباہ کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔یہ دونوں ممالک لبنان کی سیاسی صورت حال پر گاہے بگاہے تشویش کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

مزیدخبریں