انگلش کیوئسٹ جڈ ٹرمپ ورلڈا سنوکر چیمپئن بن گئے

May 09, 2019

شیفلڈ(آئی این پی)انگلش کیوئسٹ جڈ ٹرمپ نے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں جان ہیگنز کو شکست دے کر پہلی مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔شیفلڈ میں کھیلے گئے میگا ٹورنامنٹ کے فائنل میں جڈ ٹرمپ نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جان ہیگنز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 کے مقابلے میں 18 فریمز سے شکست دے کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز پایا۔انہوں نے فائنل میں سات مرتبہ سنچری بریکس کھیلیں اور اس کے ساتھ ہی ایک میچ میں زیادہ سنچری بریکس کھیلنے کا ڈنگ کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا جنہوں نے 2016 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ ٹرمپ کو ٹرافی کے ساتھ 5 لاکھ پائونڈ نقد انعام بھی دیا گیا۔ اسطرح وہ اسنوکر کی تاریخ میں ایک سیزن میں ایک ملین پائونڈ سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

مزیدخبریں