راولپنڈی (جنرل رپورٹر)زرعی مقاصد کیلئے دستیاب پانی کے باکفایت استعمال کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کھالہ جات کی اصلاح اور جدید نظام آبپاشی کی تنصیب کو فروغ دے رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید نے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ روائتی طریقہ آبپاشی میں پانی ضائع ہونے کے ساتھ مناسب وقت پر فصل کو دستیاب نہیں ہوتا جبکہ ہائی ایفیشنسی اریگیشن سسٹم سے پانی کی درست فراہمی تمام پودوں کو ایک ہی وقت پر ہو جاتی ہے، حکومت پنجاب اس نظام کی تنصیب کیلئے60فیصد سبسڈی فراہم کر رہی ہے جبکہ باقی 40فیصد کاشتکار ادا کرے گا،یہ ایک صاف ستھرا اور آسان نظام ہے جس میں کھالے بنانے کی فکر نہیں ہوتی اور نہ ہی پانی لگانے کا مسئلہ ہوتا ہے اس طریقہ میں کھاد ، وقت ، مزدوری اور پانی کی 50فیصد تک بچت ہوتی ہے ،محکمہ زراعت( اصلاحِ آبپاشی ) کورواں سال صوبہ بھر میں903کھالہ جات کی اصلاح کا ٹارگٹ دیا گیا ہے،اس کے علاوہ رواں مالی سال میں محکمہ زراعت پنجاب12 ہزار ایکڑ پر ہائی ایفیشنسی اریگیشن سسٹم کی تنصیب کاکام مکمل کرے گا،اس جدید نظام آبپاشی میں پانی قطروں کی صورت میں براہ راست پودوں کی جڑوں میں داخل ہوتا ہے ،اس نظام کے ذریعے پانی لگانے کے لیے درکار وقت بھی روائتی طریقہ آؓبپاشی کی نسبت کم ہوتا ہے اور کھادو دیگر زرعی مداخلات برابر مقدار میں پودوں کی جڑوں میں داخل ہوتے ہیں۔
ہائی ایفیشنسی اریگیشن سسٹم سے تمام پودوں کو ایک ہی وقت پر پانی کی درست فراہمی ہو جاتی ہے
May 09, 2019