رمضان المبارک میں غریب اورسفیدپوش طبقات کا خاص خیال رکھا جائے،راجہ محمدجواد

May 09, 2019

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)رمضان المبارک جہاں اللہ اورقرآن پاک سے تعلق مضبوط کرنے کا مہینہ ہے وہیں اس ماہ مقدس کا تقاضا ہے کہ معاشرے کے پسے ہوئے غریب اورسفیدپوش طبقات کی جانب توجہ دی جائے،اپنے پڑوس اورمحلے میں دووقت کے کھانے سے محروم فاقہ زدہ خاندانوں کوتلاش کرکے ان کی مدد کی جائے،رمضان درحقیقت پورے سال کیلئے ایک تربیتی مشق کی حیثیت رکھتا ہے تاکہ مسلمان خود بھوکارہ کران غریبوں کی تکلیف کومحسوس کرسکے۔ان خیالات کااظہار امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجہ محمدجوادنے جماعت اسلامی گلریزٹوکے زیر اہتمام افطارپروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر امیرزون پی پی 13ملک محمدالیاس سمیت دیگرذمہ داران اوراہل علاقہ کی بڑی تعدادشریک تھی ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے رضاکارحکومتی وسائل نہ ہونے کے باوجود لاکھو ں خاندانوں تک راشن اوراشیائے ضروریہ پہنچاتے ہیں،72برسوں سے ملک پرقابض کرپٹ اشرافیہ عوام کا خون چوس رہی ہے اس کے باوجودعوام کھلی آنکھوں سے اپنا مستقبل ان چوروں اورلٹیروں کے حوالے کردیتے ہیں،ن لیگ ،پیپلزپارٹی اور تحریک انصا ف میں کوئی فرق نہیں ان پارٹیوں کا واحدمقصد عالمی استعمارکی غلامی اورعوام کااستحصال ہے ۔

مزیدخبریں