سینہ تان کر، بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر جیل جانیوالا صرف نواز شریف ہے، مریم نواز

لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ سینہ تان کر، بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر، اہلیہ کو قبر میں اتار کر پیش ہونے والا صرف نوازشریف ہے۔نوازشریف کی ضمانت ختم ہونے اور جیل واپس جانے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے ڈر سے بھاگتے ہوئے پاکستانی تاریخ نے بہت دیکھے ہیں۔ مریم نواز نے نوازشریف کے جیل جاتے ہوئے کی ویڈیو اور جیو نواز شریف کا ٹیگ لگاتے ہوئے کہا کہ خود چل کر، پیش ہوکر قانون کو سر بلند رکھنے والا بھی صرف نواز شریف ہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...