اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان سے نامزد چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ملاقات کی۔ ایف بی آر کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ایف بی آر میں اصلاحات سے متعلق اپنے ویژن سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ بھی شریک تھے۔