اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان سے جاپان کے سفیر نے ملاقات کی۔ فردوس عاشق اعوان نے جاپان سے اطلاعات اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کو ایک دوسرے کی اقدار سمجھنے میں مدد ملے گی۔ جاپانی سفیر نے نیشنل ٹیلی ویژن نیٹ ورکس میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ ٹوکیو میں 2020ء پیرا اولمپکس میں پاکستان کی ہاکی ٹیم کو خوش آمدید کہیں گے۔
فردوس عاشق سے جاپانی سفیر کی ملاقات‘ اطلاعات ثقافت میں تعاون بڑھانے پر زور
May 09, 2019