لاہور (خصوصی نامہ نگار)انٹرفیتھ ڈائیلاگ فورم اور فیسز پاکستان اور یوآر آئی کی ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لئے شجرکاری مہم اختتام پذیر ہوگئی ،مہم کے تحت مدارس ،مساجد،چرچز،مندر ،گردوارہ سمیت مختلف مقامات پر پودے لگائے گئے،یہ مہم 24 اپریل سے 6مئی2019 تک جاری رہی،کل مسالک علماء بورڈ کے سربراہ اور انٹرفیتھ ڈائیلاگ فورم کے جنرل سیکرٹری مولانامحمدعاصم مخدوم ،فیسز پاکستان کے سربراہ جاوید ولیم ،یوآر آئی کے ایجنل کواڈینیٹر فادر جیمز چنن نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لئے شجرکاری مہم کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہم ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لئے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے ، اور یہ شجر کاری مہم مسلسل جاری رہے گی،اپنے ملک کو سرسبز و شاداب بنائیں گے اور ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کریں گے۔
انٹرفیتھ ڈائیلاگ فورم ‘فیسزپاکستان اور یوآرآئی کی شجرکاری مہم اختتام پذیر
May 09, 2019