لاہور(کلچرل رپورٹر) فوک گلوکار اکرم راہی کا نیا نعتیہ کلام ’’آقا دے غلاماں وچ رکھ لے‘‘ ریلیز ہوگیا۔مذکورہ نعت شاعر ملک زاہد نے تحریر کی ہے۔ اکرم راہی کاکہناتھاکہ میں نے پہلی نعت کا ویڈیوسوشل میڈیا سے ریلیز کر دیاہے۔میری مزید نعتوں کی ریکارڈنگ ابھی جاری ہے جنہیں آئندہ چند روز میں ریلیز کیاجائے گا ۔میں پرامید ہوں کہ میرا نعتیہ کلام میرے پرستاروں کو پسند آئے گا۔
اکرم راہی کا نیا نعتیہ کلام ’’آقا دے غلاماں وچ رکھ لے‘‘ ریلیز
May 09, 2019