لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ورلڈ باکسنگ کونسل کے وفد نے چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ وفد میں باکسنگ کے عالمی پروموٹر چینو پلاناس اور عریبک سی زون کے صدر نعمان شاہ شامل تھے۔ نعمان شاہ پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ کے بھی سربراہ ہیں۔ملاقات میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر ابوالحسن انصاری بھی موجود تھے۔ چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کو ورلڈ باکسنگ کونسل کے ڈھانچے اور سرگرمیوں پر مفصل بریفنگ دی گئی۔ انہیں پاکستان میں باکسنگ کے فروغ و ترقی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔