روس کی فٹ بال ٹیم کے دو کھلاڑیوں کو تخریب کاری پر قید کی سزا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)روس کی ایک عدالت نے قومی فٹ بال ٹیم کے دو اہم کھلاڑیوں پیول میمایو اور الیگزینڈر کوکورین کو نشے کی حالت میں تخریب کاری کے جرم میں ڈیڑھ سال قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے پیول میمایو کو ایک سال اور 5 ماہ جبکہ کوکورین کو ایک سال 6 ماہ کی سزا سنا دی ہے جبکہ کوکورین کے بھائی سمیت ان کے دیگر دوساتھیوں کو بھی اتنی ہی سزا دی گئی ہے۔دونوں بین الاقوامی فٹ بالرز پہلے ہی جیل میں ہیں جہاں انہیں سات ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے جس کو سزا میں شامل کر لیا جائیگا۔روسی قواعد کے مطابق سزا سے قبل جیل میں گزارے گئے ایک دن کو ڈیڑھ دن کے برابر شمار کیا جاتا ہے اور اب وہ بقیہ سزا جیل میں گزاریں گے۔کوکورین کی وکیل تاتیانا سٹیوکالووا نے کہا کہ ‘ہم دس روز کے اندر ہر صورت اپیل دائر کریں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ فیصلہ صرف متاثرہ افراد کے بیانات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ہمیں توقع ہے کہ عدالت سزا میں کمی کرے گی اور رحم کا مظاہرہ کرے گی لیکن عدالت نے کوئی رحم کا مظاہرہ نہیں کیا اور استغاثہ کی درخواست پر سزا برقرار رکھی۔یاد رہے کہ روسی فٹ بال ٹیم کے مڈفیلڈر میمایو اور کوکورین نے دارالحکومت ماسکو میں اکتوبر 2018 میں ایک کیفے میں نشے کی حالت میں لڑائی کی تھی جہاں کیفے کے عہدیدار کو بھی کرسی سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...