ٹیکس اصلاحات نہ ہونے سے تاجروںکومشکلات کاسامنا ہے :سردار تنویر الیاس

لاہور(کامرس رپورٹر) چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ سردار تنویر الیاس خان نے صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت سے ملاقات میں ٹیکس اصلاحات پر زور دیا ہے تاکہ کاروباری شخصیات خود سے ٹیکس ادا کریںاس وقت ٹیکس میں اصطلاحات نہ ہونے سے کاروباری حضرات کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے ۔چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ اگر ٹیکس نظام میں بہتری لائی جائے تو ٹیکس کی شرح میں اضافہ ہو گا اور ٹیکس ادا کرنے کا رجحان بڑھے گا۔ وزیرخزانہ نے چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ سردار تنویر الیاس سے تجاویز مانگی اور کہا کہ پنجاب حکومت آنے والے بجٹ میں ان کو شامل کرنے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں اور کاروباری حضرات کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے ٹیکس میں اصلاحات کے عمل کو یقینی بناے گی۔۔وزیر خزانہ نے سردار تنویر الیاس خان کو یقین دہانی کرائی کہ کہ جو تجاویز قابل عمل ہوں گی ان کو بجٹ میں ضرور شامل کیا جائے گا۔ سردار تنویر الیاس خان نے کہاکہ کاروباری شخصیات اور انڈسٹری کے فروغ سے ہی بیروزگاری کا خاتمہ ممکن ہے۔

ای پیپر دی نیشن