ماہرِ ٹیکس امور شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا گیا۔وزارت قانون نے شبر زیدی کو اعزازی بنیادوں پر دو سال کیلیے چیرمین ایف بی آرکی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزارت قانون نے شبر زیدی کو دو سال کیلیے اعزازی چیرمین ایف بی آرتعینات کرنے کی سفارش سمری تیار کی تھی۔سمری کے مطابق شبر زیدی کو اعزازی چیرمین ایف بی آر تعینات کرنے میں کوئی قانونی یا آئینی رکاوٹ نہیں،انکی تمام مراعات کے ساتھ عہدے پر تعیناتی توہین عدالت کے زمرے میں آئیگی۔اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے شبر رضا زیدی کو باقاعدہ چیرمین ایف بی آر تعینات کرنے پر اعتراض اٹھائے تھے.
شبرزیدی دو سال کیلئے اعزازی چیرمین ایف بی آر تعینات، نوٹیفکیشن جاری
May 09, 2019 | 19:52