کرونا سے مرنیوالے کو غسل دیا جا سکے گا،تدفین میں شریک افراد کیلئے ایس او پیز تیار

اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن اور انڈس ہسپتال کی جانب سے کورونا سے مرنے والے کو غسل دینے کے حوالے سے سفارشات حکومت کو بھیج دی گئیں۔ جس میں کہا گیا کہ کورونا سے مرنے والے کو غسل دیا جا سکتا ہے، جنازہ اور آخری رسومات ہوسکتی ہیں لیکن لاش کو ڈس انفیکٹ کرنا ضروری ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر لاش ڈس انفیکٹ کر دی گئی ہے تو پھر وائرس پھیلنے کا امکان نہیں، اس لیے ورثا اگر چاہیں تو حفاظتی سامان اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ میت کو غسل دے سکتے ہیں اور تجہیز و تکفین میں شرکت بھی کر سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن