موٹاپے کا شکار افرادکو کرونا سے زیادہ خطرہ لاحق ہو سکتا ہے:نئی تحقیق

May 09, 2020

واشنگٹن (این این آئی)نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ موٹاپے کے شکار کرونا وائرس کے مریضوں کو کسی اور شخص سے زیادہ خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔وزن جتنا زیادہ ہوگا آپ میں اتنی ہی زیادہ چربی ہوگی ہے اور آپ کے پھیپھڑے اتنے ہی کمزور ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونیورسٹی آف ریڈنگ کے ڈاکٹر دیان سیلایانے بتایاکہ اس کا مطلب ہے کہ آپ کے جسم کے لیے خون کی گردش کو یقینی بنانا زیادہ مشکل ہے اور یہ آپ کے جسم پر بوجھ ڈالتا ہے۔ اگر ایسے کسی شخص کو کرونا وائرس کا انفیکشن ہوجائے تو یہ بہت تشویشناک صورتحال بن سکتی ہے۔

مزیدخبریں