کراچی (نوائے وقت نیوز) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں چل پڑی ہیں جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیاہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ روز 41 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔آج(ہفتہ) سے درجہ حرارت میں مزید کمی آنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں پانچ سے 8 مئی تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی گئی تھی۔
کراچی،سمندری ہوائیں چل پڑیں، ہیٹ ویو کا زور ٹوٹ گیا
May 09, 2020