سندھ ہائیکورٹ کا بم بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم کی رہائی کا حکم

کراچی (صباح نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے بم بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم عمران کی سزا کیخلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ نے ملزم عمران کی سزا کے خلاف اپیل منظور کی اور اس کی رہائی کے احکامات جاری کیے، جبکہ 2017 میں انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم کو 2 مرتبہ 25 ،25 سال قید کی سزا سنائی تھی۔سندھ ہائیکورٹ میں اپیل کی سماعت کے دوران پولیس نے عدالت کو بتایا کہ جمشید کوارٹر تھانے کے حدود میں ملزم اپنے گھرمیں بم بنا رہا تھا، بم بنانے کے دوران دھماکہ ہوا جس سے 3 افراد جاں بحق اور ملزم زخمی ہوا ۔اس پر ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس کی جانب سے لگایا گیا الزام بے بنیاد ہے ، عمران راہ گیر تھا، راستے سے جا رہا تھا تو بم پھٹااور اس سے وہ زخمی ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...