متحدہ اپوزیشن نے ایک بار پھر بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرا دی

May 09, 2020

کوئٹہ(بیورو رپورٹ)بلوچستان میں متحدہ اپوزیشن جماعتوں نے ایک مرتبہ پھراسمبلی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمعہ کو19ارکان کے دستخطوں سے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی ہے ریکوزیشن میں اسمبلی اجلاس طلب کرکے کرونا وائرس کے تباہ کن اثرات ،ٹڈی دل کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات اور نقصانات کا ازالہ کرنے ،بلوچستان میں معاشی ،معاشرتی سماجی اقدار کی تنزلی اور میرٹ کی پامالی کے موضوعات کو زیر بحث لانے کی درخواست کی گئی ہے۔

مزیدخبریں