لاہور (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز‘ انجینئرز‘ ٹیچرز‘ وکلاء سمیت ہر طبقہ کے لوگ ٹائیگر فورس کا حصہ ہیں۔ کرونا کے خلاف جنگ میں ٹائیگر فورس کے جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جانا چاہئے۔ یہ باتیں انہوں نے یہاں حلقہ پی پی 167 کے مستحق پانچ ہزار خاندانوں میں راشن کی تقسیم اور ٹائیگر فورس کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس میں اب تک دس لاکھ رضاکار رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔
وبا کے دوران ٹائیگر فورس کے جذبہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہئے: عثمان ڈار
May 09, 2020