چوکپنڈوری میں میڈیکل سٹور فارمیسی اینڈ کاسمیٹکس سیل

May 09, 2020

کلر سیداں (نامہ نگار) لاک ڈاؤن کی ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے پر چوکپنڈوری میں میڈ یکل سٹور فارمیسی اینڈ کاسمیٹکس کو سیل کر دیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ملک ناصر ولایت لنگڑیال نے گزشتہ روز چوکپنڈوری شہر کا دورہ کیا اور اس دوران ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سبزی اور فروٹ فروشوں کو مجموعی طور پر 18 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔دریں اثناء اے سی کلر سیداں نے میڈیکل اسٹور کو بھی چیک کیا جہاں کام کرنے والے کسی بھی ملازم نے ماسک پہن رکھا تھا نہ ہی گلوز پہن رکھے تھے جبکہ صفائی ستھرائی کے بھی ناقص انتظامات تھے جس پر اے سی نے میڈیکل سٹور کو سر بمہر کر دیا۔

مزیدخبریں