حسن ابدال( نامہ نگار) حسن ابدال کے محلہ اسلام پورہ میں کئی ماہ سے بند سیوریج کینالے سے اٹھنے والے تعفن نے رہائشیوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے جبکہ دوسری جانب متعدد بار انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبذول کروانے کے باوجود انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔اس سلسلے میں اسلام پورہ کے رہائشی شاہ رخ اور شہری شاہد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے مذکورہ نالے کی صفائی کے لیے ٹی ایم او اور اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال سے ان کے موبائل نمبرز پر بھی رابطہ کرنے کی متعدد بار کوشش کی لیکن عوام کے مسائل عوام کی دہلیز پر حل کرنے کے۔ شہر کے مسائل کے حل میں کتنے سنجیدہ ہیں ۔
اسلام پورہ میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر،شکا یا ت کے باوجود انتظامیہ غائب
May 09, 2020