گوجرخان( نامہ نگار)گوجر خان پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ،ا یس ایچ او میاں عمران عباس کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے دوران کارروائی دو اشتہاری مجرمان سمیت تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار مجرمان اشتہاری محمد عباس اور محمد سمیر سال 2019 سے مقدمہ نمبر 908/19 میں کیٹگری بی کے تحت مطلوب تھے جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیاگرفتار منشیات فروشوں ارشد محمود سے 120 گرام چرس، محمد رفیق سے 120 گرام چرس جبکہ احتشام نواز سے 320 گرام چرس برآمدہوئی ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات در ج کر کے مزید تفتیش جاری ہے،ایس پی صدر ضیاء الدین احمد نے گوجر خان پولیس ٹیم کو شاباش دی اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف مزید کارروائیاں جار ی رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔