پنجاب اسمبلی میں تھیلے سیمیا سے متعلق قانون سازی کرینگے:عبدالعلیم خان

May 09, 2020

لاہور(نیوز رپورٹر) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر سندس فاؤنڈیشن کے دورے میں بطور مہمان خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی سے پہلے ٹیسٹ اور شہریوں میں اس بارے شعور کی بیداری سوسائٹی کو تھیلیسیمیافری بنا سکتی ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ پنجاب اسمبلی میں تھیلیسیمیا کے حوالے سے قانون سازی تیز کریں گے۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے پنجاب کے6بڑے شہروں میں تھیلیسیمیا کے بچوں کے لیے سندس فاؤنڈیشن کی طرف سے دی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنی جیب سے مالی امداد کا چیک پیش کیا۔

مزیدخبریں