اسلام آباد سمیت ملک بھر میں کاروبارآج کھل جائیںگے، اجمل بلوچ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ کی صدارت میں ویڈیو لنک پر اسلام آباد کے تاجر نمائندوں اور چاروں صوبوں کی انجمن تاجران کے عہدیداران کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔ ایک قرارداد کے ذریعے وزیر اعظم عمران خان ،وفاقی کابینہ کا لاک ڈائون ختم کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ ایک دوسری قرارداد میں تمام تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا جیسی موذی وباء کے خاتمہ کے لئے حکومت اور مقامی انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں اور ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری کردہ حفاظتی ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرائیں۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے9 مئی سے دکانیں کھولنے کی اجازت دی ہے جبکہ ہفتہ میں دو چھٹیوں کا بھی اعلان کیا ہے تمام کاروبار تقریباً دو ماہ بعد کھل رہے ہیں اس لئے اگلے ہفتہ اور اتوار سے چھٹی کا اطلاق ہوگا۔ دکانوں کے اندر رش نہ ہونے دیں ۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ بڑے شاپنگ مال بھی حفاظتی اقدامات کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ عوام عید

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...