اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) پاکستانی وکیل اور ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن کی سربراہ نگہت داد کو حال ہی میں بنائے گئے نگراں بورڈ(oversight board) کا رکن تعینات کردیا گیا ہے۔ نگراں بورڈ فیس بُک اور انسٹا گرام کے مواد کے حوالے سے لیے گئے فیصلوں کا جائزہ لے گا اور آزادی اظہار رائے اور انسانی حقوق کے حوالے سے احترام پر مبنی فیصلے کریں گے۔نگراں بورڈ انتہائی پیچیدہ اور متنازع بحث کو سلجھائے گا کہ کس طرح کے مواد کو فیس بُک اور انسٹا گرام پر لگانے کی اجازت ہونی چاہیے اور اس کا فیصلہ کون کرے گا۔ بورڈ ان کیسز کو ترجیح دے گا جو ممکنہ طور پر صارفین پر زیادہ اثرانداز ہوں گے، عوامی رائے عامہ کے لیے اہمیت کے حامل ہوں گے یا فیس بُک کی پالیسیوں کے حوالے سے سوالات اٹھائیں گے۔