اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے مبہم اور غیر واضح اعلانات نے ملک کے تاجروں میں ایک دفعہ پھر کنفیوزن پیدا کر دی وزیراعظم نے 9 مئی کو لاک ڈائون ختم کرنے اور دوسرے جملہ میں ہفتہ اتوار دکانیں بند رکھنے کا متضاد فیصلہ سنایا وفاق نے چھوٹی مارکیٹس اور دکانیں کھولنے کا کہتے ہوئے کنسٹرکشن انڈسٹری کے سوا کسی کاروبار کو کھولنے کا واضح اعلان نہیں کیا۔ جمعہ کے روز جاری اپنے بیان میں صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان محمد کاشف چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے مارکیٹس اور دکانیں کھولنے کا کہا مگر صوبے اس پر عملدرآمد کیلئے تیار نہیںوفاق کے فیصلوں پر چاروں صوبے عملدرآمد کیلئے تیار نہیں جبکہ تاجر دکانیں کھولنے جا رہے ہیں ۔
وفاقی حکومت کے مبہم اعلانات نے تاجروں میں کنفیوزن پیدا کر دی ، کاشف چوہدری
May 09, 2020