اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز)اقبال انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے اعلان کیے گئے کنسٹرکشن انڈسٹری پیکج کے فوائد اور مستقبل میں اس سے بہتر مواقعوں کے حوالے سے لائیو سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں رئیل اسٹیٹ انڈسٹری، اکیڈیمیا اور حکومتی اداروں کے نمائیندوں کی جانب سے بھی شرکت کی گئی۔ لائیو سیشن میں اقبال انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے چئیرمین اور امارت گروپ آف کمپنیز کے سی ای او، شفیق اکبر، اقبال انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز بورڈ آف ڈائیریکٹرز کے صدر لیفتیننٹ جنرل (ر) ہارون اسلم، نیا پاکستان منصوبے کے سابق چئیرمین ضیغم محمود، سمیڈا پنجاب کے سربراہ جاوید افضل،آباد کے چئیرمین اکبر شیخ اور پاکستان کونسل آف آرکیٹیکٹ اینڈ ٹائون پلاننرز کے چئیرمین کلیم صدیقی نے شرکت کی۔