لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) سندھ کے دیگر شہروں کی طرح لاڑکانہ میں بھی سخت لاک ڈائون سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات سڑکیں ویران ہوگئیں، پولیس کی جانب سے 12 بجے کے بعد تمام دکانیں بند کردی گئیں، سندھ کے دیگر شہروں کی طرح لاڑکانہ میں بھی 47 ویں روز مکمل طور پر سخت لاک ڈائون رہا، جس کے باعث شہر کے اہم کاروباری مراکز سمیت چھوٹی بڑی دوکانیں بند رہی تاہم پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے انتظامات سخت کرتے ہوئے جمعہ کے روز کی مناسبت سے 12 بجے سے 3 بجے تک تمام دکانیں کروادی گئی اس دوران سڑکوں سے ٹریفک غائب رہی، جمعے کے روز مساجد میں 5 افراد کو نماز ادا کرنے کی ہدایات دی گئیں جبکہ کئی مساجد میں بڑی تعداد میں نمازیوں نے نماز ادا کی جبکہ مساجد و امام بارگاہوں میں 5 نمازیوں سے زائد باجماعت نماز پر پابندی برقرار رکھی۔ لاڑکانہ میں سندھ حکومت کے اعلانیہ لاک ڈاوْن پر پاک آرمی میدان میں آگئی، پاک آرمی کے جوانوں نے نادرا دفاتر کے سامنے ایس او پیز پر عمل درآمد کروا کے خواتین و مردوں کے سینٹیلائزر سے ہاتھ صاف کروائے، جس کے کے بعد پولیس نے بھی نادرا دفاتر کے سامنے سماجی مفاصلے اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد شروع کروادیا۔