باجماعت نماز کی ادائیگی پر پیش امام گرفتار‘ امیر کالونی میں ہنگامہ

May 09, 2020

نواب شاہ( بیورورپورٹ)امیر شاہ کالونی میں جمعہ کی نماز باجماعت ادائیگی پر مسجد پیش امام گرفتار پیش امام کی گرفتاری پر نمازی اور علاقہ مکین سراپہ احتجاج مشتعل افراد نے پتھرائو کرکے لیڈی کانسٹیبل کو زخمی کردیا عوام کی پولیس کے خلاف نعرے بازی امام مسجد کی رہائی پر عوام منتشر تفصیلات کے مطابق امیر شاہ کالونی کی طوبی مسجد میں باجماعت جمعہ نماز کی ادائیگی پر پولیس نے مسجد کے پیش امام قاری عبداللہ کو گرفتار کیا جس پر نمازی اور علاقہ مکین مشتعل ہوگئے پولیس کے خلاف نعرے بازی پتھراو سے لیڈی پولیس کانسٹیبل حناذولفقار زخمی ہوگئی زخمی کانسٹیبل کو طبی امداد کے لئے پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کیا کشیدہ حالات میں وڈیو بنانے والے پولیس اہلکار کا مشتعل افراد نے موبائل فون چھین لیا واقع کی اطلاع ملتے ھی مختلف علاقوں سے ہزاروں افراد مسجد پہنچ گئے مشتعل افراد نے ٹائر نذرآتش کرکے احتجاج کیا مظاہرین کا کہنا تھاکہ سندھ بھی پاکستان کا حصہ ہے صدارتی حکم کے تحت تینوں صوبوں کی مساجد میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ نماز کی باجماعت ادائیگی پر پابندی نھی تو سندھ میں کیوں ہے اہلسنت والجماعت کے قاری محمد عثمانی ختم نبوت کے مولانا تجمل نے پولیس سے کامیاب مذاکرات کرکے مسجد پیش امام قاری عبداللہ بروھی کو رہاکرایا مسجد پیش امام کے طوبیٰ مسجد پہنچنے پر عوام نے پرجوش نعرے بازی کی مسجد سے اعلانات کے بعد عوام گھروں کو منتشر ہوگئے ایس ایس پی تنویر حسین تنیوں نیکہا کہ پولیس اہلکار بھی مسلمان ہیں وہ بھی نہیں چاہتے کہ کسی کو نماز سے روکیں قانون سب کیلئے برابر ہے پولیس اہلکار اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر مہلک وبا میں دن رات اپنی ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرارہے ہیں ایس ایس پی تنویر حسین تنیوں نے کہا ک علمائے کرام کی مشاورت سے طے شدہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر عوام قانون کی پاسداری کریں۔

مزیدخبریں