اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی،نمائندہ خصوصی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اپوزیشن کی ریکویذیشن پر 12مئی2020ء کو طلب کئے گئے اجلاس کے انعقاد بارے میں پارلیمانی جماعتوں کے قائدین سے مشاورت مکمل کر لی سینیٹ ہال کے اندر سماجی فاصلے کے ایس او پیز کے تحت ارکان کی نشستوں کی از سر نو الاٹمنٹ کی جائے گی اس مقصد کیلئے گیلریز کا بھی استعمال کیا جائے گا جس میں اراکین سینیٹ کیلئے نشستیں مختص کی جائیں گی تاکہ سماجی فاصلے کے ایس او پیز کے تحت وہ ایوان کی کارروائی میں حصہ لے سکیں سیشن روزانہ دو گھنٹے سے زیادہ نہیں ہو گا جبکہ سینیٹ کا اجلاس ایک ہفتے پر محیط ہو گا سینیٹ کی ہائوس بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین محمد صادق سنجرانی پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا جس میں سینیٹ کے ریکوزیشن کیئے گئے اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے پارلیمانی رہنمائوں کے ساتھ مشاورت کی گئی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹ اجلاس کے انعقاد کے لئے غیر معمولی اقدامات اٹھائے گئے ہیں کیونکہ یہ اجلاس ایسے موقع پر منعقد ہونے جارہا ہے جبکہ پاکستان سمیت عالمی سطح پر کورونا وائرس کے باعث مشکلات درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے اقتصادی اور سماجی سطح پر نظام زندگی کو بری طرح سے متاثر کیا ہے اور معیشتیں مشکلات کا شکار ہیں۔ اجلاس کے حوالے سے ۔ سینیٹ اجلاس کے روزانہ کے دورانیے کے بارے میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ چونکہ ایک غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے لہذا یہ کوشش ہو گی کہ۔سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ ظفرالحق نے سینیٹ اجلاس کے دوران سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ضروری نہیں کہ تمام اراکین بیک وقت سینیٹ اجلاس میں شریک ہوں اور اس حوالے سے تمام پارلیمانی لیڈران اپنی اپنی پارٹیوں کے اراکین سینیٹ کی مرحلہ وار شرکت کیلئے لائحہ عمل مرتب کریں گے۔اس موقع یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹ سیکرٹریٹ کا کم سے کم ممکنہ سٹاف اجلاس کے دوران دفتر آئے گا اور اس کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ یہی اتفاق ہوا ہے کہ سماجی فاصلے کا برقرار رکھنے کیلئے ممکن حد تک کم از کم میڈیا سے وابستہ افراد اجلاس کی کارروائی کی کوریج کیلئے آئیں گے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کسی بھی جگہ اجتماع نہ ہونے پائے۔اجلاس میں وزیر اطلاعات و سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر سید شبلی فراز، سینیٹر اعظم سواتی،وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کے علاوہ سینیٹرز انوار الحق کاکڑ، اورنگزیب خان ، سجاد حسین طوری، مشاہداللہ خان، ستارہ ایاز اور بیرسٹر محمد علی سیف پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں موجود تھے جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹرسلیم مانڈوی والا، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق اور سینیٹرز مولانا عبدالغفور حیدری، محمد عثمان خان کاکڑ، میر حاصل بزنجو، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی سراج الحق اور شیری رحمان نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔