گندم سکینڈل: نیب نے محکمہ خوراک سندھ کیخلاف 4 ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) نیب نے گندم سکینڈل میں 4 کرپشن ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ خوراک سکھر کے افسروں کیخلاف 12 کروڑ کا کرپشن ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح محکمہ خوراک لاڑکانہ کے افسروں کیخلاف 87 کروڑ محکمہ خوراک خیر پور افسران کیخلاف 5 کروڑ 82 لاکھ کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ خوراک کشمور کے افسران کیخلاف بھی کرپشن ریفرنس دائر ہوگا۔ نیب سکھر کے تمام فیصلے باقاعدہ منظوری کیلئے چیئرمین نیب کو بھجوا دیئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...