وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد میں کوتاہی، 16وزارتوں کو پھر ریڈ لیٹر جاری

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کے معاملے پر وزیر اعظم کی ہدایت پر 16 وزارتوں کو پھر ریڈ لیٹر جاری کر دیا گیا۔ وزیراعظم آفس نے دوسری مرتبہ وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کیا۔ وزیراعظم آفس کے مطابق کابینہ نے متعلقہ وزارتوں سے متعلق 8 فیصلے کیے۔ وزارتوں نے کابینہ کے 5 فیصلوں پر مقررہ وقت میں عمل نہیں کیا۔ 16 وزارتوں کو مزید 21 دنوں کی مہلت دی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے 21 دنوں میں رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ ڈلیوری یونٹ وفاقی کابینہ کو رپورٹ پیش کرے گا۔ وزیراعظم آفس کے مطابق ریڈ لیٹر پر عملدرآمد میں کوتاہی وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ میں شامل ہو گا۔ وزیر اعظم نے وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔ وزارتوں کو مقررہ وقت میں خالی آسامیوں کا ڈیٹا ایف پی ایس سی کو بھجوانا تھا۔ وزارتوں کو تمام خالی آسامیوں کے لئے قواعد و ضوابط بنانے کا حکم دیا گیا تھا۔ سرکاری ملازمین کے سنیارٹی مسائل کو حل کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...