اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سی ای او یو ٹیوب سوسن ووجکی نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے۔ یو ٹیوب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی کوششوں کی حمایت کرنے کیلئے تیار ہیں۔ کرونا صورتحال میں یو ٹیوب پاکستان کی مدد کرے گا۔ آپ کو اپنی مسلسل مدد کی پیش کش کرنا چاہتے تھے۔ پاکستان کو کرونا پھیلاؤ روکنے کیلئے اشتہاری گرانٹ میں 5 لاکھ امریکی ڈالر دیں گے۔