جو کچھ بھی کرتا ہوں شاہد آفریدی سے سیکھا، رومان رئیس

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستانی کرکٹر رومان رئیس نے کہا ہے کہ یہ بتانے میں ذرا سی بھی ہچکچاہٹ یا شرم محسوس نہیں کروں گا کہ جو کچھ بھی میں کرتا ہوں، وہ شاہد آفریدی سے سیکھا۔ سوشل میڈیا اکائونٹ پر رومان رئیس نے ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ امید کرتا ہوں کہ میں شاہد آفریدی(لالا) کے نقش قدم پر چلتا رہوں گا اور اپنی قوم کی خدمت گرائونڈ سے باہر بھی جاری رکھوں گا۔انہوں نے شاہد آفریدی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ جواب میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے رومان رئیس کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن