چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے روس کے صدر ویلادیمر پوٹن کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی۔شی جن پھنگ نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے نو مئی کو سوویت پیٹریاٹک وار کے فتح کی 75 ویں سالگرہ کی مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ دوسری عالمی جنگ کے فاتح ملک اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے چین روس کے ساتھ مل کر دوسری عالمی جنگ کے نتائج ، بین الاقوامی انصاف کے تحفظ اور کثیرالجہتی پر عمل درآمد کا خواہاں ہے اور دنیا کے امن اور ترقی کے لئے خدمات سرانجام دینا چاہتا ہے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ اس وقت عالمی برادری کووڈ-۱۹ کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔روس میں وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات کے نتائچ نظر آرہے ہیں۔چین انسداد وبا کے سلسلے میں روس کی جمایت جاری رکھے گا۔عالمی برادری کو بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور کے تحت مل کر وبا کو شکست دینے کی کوشش کرنی چاہیئے۔یقین ہے کہ وبا کے خلاف کامیابی نصیب ہوگی۔پوٹن نے کہا کہ روس اور چین نے دوسری عالمی جنگ میں بڑی قربانی دی تھی۔روس چین کے ساتھ جامع شراکت دارانہ تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتا ہے اور عالمی امن کے تحفظ کے عزم کا اظہار کرتا ہے۔انہوں نے انسداد وبا کے لئے چین کی امداد کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ روس بعض قوتوں کی جانب سے وبا کو ہتھیار بناکر چین پر الزامات کی مخالفت کرتاہے۔ روس مثبت طور پر چین کے ساتھ کھڑا ہے۔