نوول کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کی وجہ سے شدید متاثرہ وسطی چینی صوبہ ہوبے میں جمعہ کو مسلسل 35ویں روز بھی کوئی نیا تصدیق شدہ کیس سامنے نہیں آیا ، یہ بات مقامی صحت حکام نے بتائی۔جمعہ تک ہوبے میں نوول کرونا وائرس کا کوئی تصدیق شدہ کیس موجود نہیں تھا وائرس سے ہلاک ہونیوالوں کی کل تعداد 4 ہزار 512 تھی جس میں دارالحکومت ووہان میں ہونیوالی 3 ہزار 869 اموات بھی شامل ہیں۔صوبے میں بیماری کی علامات کے بغیر 628 کیسز بدستور طبی نگرانی میں ہیں ،13 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ جمعہ کے روز 14 افراد کو قرنطینہ سے فارغ کر دیا گیا ہے۔جمعہ کے روز تک صوبہ میں نوول کرونا وائرس مریضوں کے 2 لاکھ 83 ہزار 9 قریبی رابطوں کا سراغ لگایا گیا جن میں سے 1 ہزار 53 افراد ابھی تک طبی نگرانی میں ہیں۔جمعہ تک ہوبے میں نوول کرونا وائرس کے 68 ہزار 128 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں ووہان کے 50 ہزار 333 کیسز بھی شامل ہیں۔ہوبے نے نوول کرونا وائرس کےلئے اپنے ہنگامی ردعمل کا درجہ 2 مئی کو انتہائی اوپر سے کم کر کے دوسرے درجہ پر اوپر تک کر دیا تھا۔
چینی صوبہ ہوبے میں مسلسل 35 ویں دن بھی کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا
May 09, 2020 | 14:00