شہباز ہتک عزت کیس، برطانوی اخبار نے عدالت میں جواب کیلئے مزید وقت مانگ لیا

لندن (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور داماد علی عمران کے ہتک عزت کیس میں برطانوی اخبار ڈیلی میل نے عدالت میں جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت مانگ لیا۔ ڈیلی میل نے دفاعی جواب مارچ 2021 کے آخر تک جمع کرانا تھا تاہم اخبار کے وکلا نے مزید وقت کے حصول کیلئے کچھ عرصہ قبل فریقین سے رابطہ کیا تھا۔ علی عمران یوسف کے وکلا نے اخبار کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ ہائیکورٹ نے جنوری میں مقدمے کی ابتدائی سماعت میں مضمون پر اخبار کے خلاف فیصلہ دیا تھا اورجسٹس سر میتھیو نے مضمون کو ہتک آمیز قرار دیتے ہوئے اخبار سے تمام الزامات کے ثبوت طلب کیے تھے۔ خیال رہے کہ اخبار میں ڈیوڈ روز کے مضمون میں شہباز شریف اور ان کے داماد پر کرپشن کے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''گفتگو بندنہ ہو بات سے بات چلے''

پاکستانی قوم بیلا روس کے محترم صدر ایگزاانڈرلوکا شینکو کا سپاس تشکرادا کرتی ہے کہ جنہوں نے آزاد فلسطین کے قیام میں مسلم امہ ...